راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) عسکری قیادت نے انسدادِ دہشت گردی کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں آپریشن عزم استحکام کو اہم قدم قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور عوام کے تعاون سے آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے پرعز م ہے ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ سے تیار رہی ہے ، درپیش چیلنجز کے باوجود پاک فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردارادا کرتی رہے گی۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت265ویں کور کمانڈرز کانفرنس جمعہ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ملک میں امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔کانفرنس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا اور “عظیم استقامت” کے مختلف پہلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف قومی کوششوں کو ہم آہنگ طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے دہشت گردی اور غیر قانونی سپیکٹرم۔ فورم نے چند حلقوں کی جانب سے عزمِ استحکام کے حوالے سے بلاجواز تنقید اورمخصوص مفادات کے حصول کے لئے قیاس آرائیوں پر اظہارِ تشویش کیا اور علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔فورم نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت قوم کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور عوام کے تعاون سے آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے پرعزم ہے ۔فورم نے ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ” عزمِ استحکام” کے مختلف پہلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انسدادِ دہشت گردی کے لئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں عزمِ استحکام کو اہم قدم قرار دیا گیا ۔فورم نے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے جاری ڈیجیٹل دہشت گردی کو ریاستی اداروں کے خلاف سازش قرار د یتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں جاری ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔ ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے عزمِ استحکام دہشت گردی اورغیر قانونی سرگرمیوں کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لئے وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ان سازشوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ دشمن کے مذموم مقاصد کو شکست دینے کیلئے پرعزم اور متحد ہیں۔ فورم نے ملک میں جاری سماجی اور معاشی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں کے لئے مکمل تعاون کا اعادہ بھی کیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اورمعاشی ترقی و استحکام کے لئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کی مکمل تائید کی-کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کیلئے پاک فوج کے عزم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ سے تیار رہی ہے اور درپیش چیلنجز کے باوجود پاک فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردارادا کرتی رہے گی ۔
عزمِ استحکام دہشت گردی اورغیر قانونی سرگرمیوں کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کیلئے وقت کا اہم تقاضہ ہے، عسکری قیادت



