پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، سب عمران خان کی رہائی کیلئے متحرک ہیں، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہوگی۔ جمعہ کو جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبروں پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ جن کے بارے میں اختلاف کا کہا تھا انہوں نے خود تردید کر دی ۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے، ہمیں عدلیہ سے پوری امید ہے،ہماری کیمپین جاری ہے مانسہرہ کے بعد آج اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ ہوگا۔ ہم آئین اور قانون پر چلنے والی پارٹی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھی یہیں ہے ہم بھی یہیں ہے ہمارے ساتھ ہونے والے غیر قانونی کام کا حساب ہوگا ۔پارٹی میں اختلاف والی کوئی بات نہیں باتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جا رہا ہے،پارٹی میں ہر بندے کی اپنی رائے خواہشات ہیں، تھوڑے بہت اختلافات آجاتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ پارٹی میں اختلاف ہیں یا بانی پی ٹی آئی سے وفاداری میں فرق آرہا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ان کو شرم آنی چاہیے ایک طرف سیاسی پارٹی کہتے دوسری طرف گرفتاریاں کر رہے ہیں۔ ہم نے 100 دن کی پرفارمنس پیش کی، کسی نے نہیں دکھایا، مریم نواز کی سارا دن پرفارمنس دکھائی جاتی ہے کیونکہ پیچھے سے آرڈر ہے۔ ان کے فنانس ایڈوائزر اور ہمارے فنانس ایڈوائزر کو بیٹھائیں بات کریں، اس پر کوئی بحث نہیں ،ملک کی اکانومی کہاں کھڑی ہے اثاثوں کو بیچا جارہا ہے اس پر بات ہونی چاہئے لیکن میڈیا ان باتوں کے پیچھے لگا ہوا ہے کہ فواد چودھری نے یہ بیان دیا، شہریار آفریدی نے وہ بیان دیا۔میڈیا کو کہتا ہوں پاکستان کے آئین توڑنے والوں کی نشاندھی کریں۔ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ بانی پی ٹی سے ملاقات کے لیے جارہا ہوں نہ ملنے دیا تو واپس آجاں گا۔ ایک صحافی نے علی امین گنڈا پور سے سوال کیا کہ مریم نواز کی طرح ٹک ٹاکرز سے اپنی کارکردگی شئیر کریں گے ؟ جواب میں وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ میں کوئی ٹک ٹاکر ہوں؟ میرے محکمے کے ایڈوائزر موجود ہیں،کارگردگی چیک کریں زبانی باتیں نہیں کرتے ۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کل قافلے خود آئیں گے اور اسلام آبادسے ٹکرائیں گے،ان سے یہی کہوں کا لوگوں کو تنگ نہ کریں۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر