جنسی ہراسانی ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ ندیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔ ہائی کورٹ میں جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گیے نسیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مقف دیا کہ نسیم میمن کو صوبائی محتسب اعلی نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ وکیل کے مطابق محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز نے نسیم میمن کو عہدے سے معطل کردیا تھا، تاہم 12 دسمبر 2023 کو نسیم میمن کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔ نسیم میمن کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہوچکا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے نسیم میمن کو آئندہ سماعت تک کوئی بھی عہدہ دینے سے روک دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت، چیئرمین انٹر بورڈ کراچی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 اگست تک جواب طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر