بابر اعظم کو سپورٹ کم ملتی ہے تنقید زیادہ ہوتی ہے، شینن ینگ

لاہور (نیشنل ٹائمز) آسٹریلوی پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو سپورٹ کم ملتی ہے اور تنقید زیادہ ہوتی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شینن ینگ نے کہا کہ لاہور میں مجھے ایک کپتان سے ملنے کی امید تھی، میں نے دو کپتانوں سے ملاقات کی، اظہر علی اور بابر اعظم سے ملاقات ہوئی۔ شینن ینگ نے کہا کہ اظہر علی نے شاندار اکیڈمی بنائی ہے، بابر اعظم جیسا کھلاڑی ابھی آسٹریلیا میں ہوتا تو ہم اسے تنقید نہیں سپورٹ کر رہے ہوتے، آسٹریلیا میں بڑے پلیئر کو عزت دی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کیونکہ ورلڈ کلاس پلیئر ہے شاید اس لیے پاکستانی عوام کی توقعات بھی زیادہ ہیں۔ شینن ینگ نے کہا کہ ماضی میں کئی مرتبہ کرکٹرز کے ساتھ بھارت کا دورہ کرچکا ہوں، میں نے ہمیشہ پاکستان آنا چاہا اور اب مجھے موقع ملا ہے، آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان پسند ہے، کرکٹ کے لیے ایک دو دوروں کے لیے پرامید ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ اور ٹی 20کرکٹ کی وجہ سے دنیاپاور ہٹنگ کوچنگ کی طرف جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر