ہمارے درمیان اب بھی کچھ لوگ آمریت کے حامی ہیں، بلاول بھٹو

کراچی(نیشنل ٹائمز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان اب بھی کچھ لوگ آمریت کے حامی ہیں۔ سانحہ 5 جولائی کے حوالے سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن 1977 میں ایک آمر نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کی حکومت پر شب خون مارا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت گرانے کے نتیجے میں ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ اس سیاہ دن نے قوم کو انتہا پسندی، دہشت گردی اور کلاشنکوف و منشیات کی مصیبتوں سے دوچار کیا، اس سیاہ دن نے ملک کو ایسی مصیبتوں کے سامنے لا کھڑا کیا جن سے ہم آج بھی نبرد آزما ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے پناہ مصائب برداشت کرنے کے باوجود ہمارے درمیان اب بھی کچھ لوگ آمریت کے حامی ہیں، وہ لوگ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر وقت تاک میں رہتے ہیں، جنرل ضیا نے جمہوریت پسندوں، لبرلز اور محب وطن لوگوں کے خلاف بربریت کو بے لگام کر رکھا تھا۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ جمہوریت پسندوں کو قید و بند، کوڑے کی سزائیں اور جلاوطنی کے علاوہ پھانسیاں دی گئیں، آج کے نوجوان ضیا دور میں جیالوں کو درپیش مشکل حالات کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ گھنانے انتقامی کارروائیوں اور آمرانہ حکومت کی دہشت گردی کے باوجود پاکستانی عوام اور جیالوں کا عزم و جذبہ غیر متزلزل رہا، جیالے ثابت قدم رہے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے اٹل ارادے اور حوصلے کے ساتھ لڑتے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہے، آج قوم جمہوریت کی خاطر بے پناہ مصائب برداشت کرنے والوں کی قربانیوں کو یاد کرتی ہے، آج ہم ان اقدار کی پاسداری کے عزم کی تجدید کرتے ہیں جن کیلئے شہید بھٹو اور دیگر لوگوں نے بہادری سے جدوجہد کی۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر