مریم نواز کی روٹی، آٹے اور آٹے سے بنی اشیا کی قیمتیں سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پورے صوبے میں روٹی، آٹے اور آٹے سے بنی اشیا کی قیمتوں کو سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ صفائی مہم کے جذبے سے کام کرے، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے، فوڈ اتھارٹی، اربن یونٹ اور پولیس مقامی انتظامیہ کی معاونت سے کام کریں۔مریم نواز شریف نے کہا سپیشل برانچ کو بھی متحرک کر دیا گیا، سپیشل برانچ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کی انٹیلی جنس رپورٹ فراہم کرے گی، ذاتی طور پر بھی روٹی اور آٹے کی قیمت چیک کروں گی، عوام سے فیڈ بیک لوں گی۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کے لئے پورے صوبے کی انتظامیہ متحرک ہو گئی، چیف سیکرٹری پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، میجسٹریٹس اور متعلقہ حکام کو فیلڈ میں خود نکل کر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر