رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ

سٹیمفورڈ(نیشنل ٹائمز) رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینالسٹ فرم گارٹنر کی جانب سے رواں برس کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے اس دوران اسمارٹ فونز خریدے جانے کی شرح 26 فیصد زیادہ دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس اسمار ٹ فونز کی فروخت میں اضافے کی سالانہ شرح 22 فیصد تھی تاہم عالمی وبا کورونا کے بعد اس شرح میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صارفین ایک بار پھر اسمارٹ فون کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عالمی سطح پر موبائل فون کی فروخت 2019کی سطح تک نہیں پہنچ پائی ہے۔ میڈیا رپورٹ بتایا گیا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ 76.6 ملین اسمارٹ فون فروخت کرنے کے باعث سرفہرست رہی، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 58.5 ملین آئی فون فروخت کیے اور دوسرے نمبر پر رہی جب کہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چینی کمپنی شیامی رہی جس نے رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں 48.9 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر موبائل کمپنی ویوو اور اوپو موجود ہیں جنہوں نے اس عرصے میں 38 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر