آپریشن عزم استحکام پر حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور کیا جارہا ہے، جس میں شہباز شریف تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے گا جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اے پی سی آئندہ ہفتے ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے مطالبہ کیا تھاکہ اس کے خدوخال کو واضح کیا جائے اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں بھی لیا جائے۔ اس کے علاوہ جمعیت علما اسلام نے بھی آپریشن کی مخالفت کی ہے۔حکومت کی اتحادی جماعتوں نے آپریشن عزم استحکام کو ملک کی ضرورت اور اس کو فوری شروع کرنے پر اتفاق بھی کیا تاہم بلاول بھٹو کا گزشتہ دنوں کہنا تھا کہ اس معاملے پر پھر بھی وفاقی حکومت کو تمام جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے تاکہ ایک مربوط حکمت عملی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھایا جاسکے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر