سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کی شرائط میں نرمی کردی

کراچی(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی سیاحوں کے لیے وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے۔پاکستانی سیاحوں کے لیے سعودی عرب کی جانب سے مقرر کی گئی نئی شرائط کے تحت وزٹ ویزا کے حصول کے لیے 750 امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرا سکتے ہیں۔2023 میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 43 فی صد زائد پاکستانی سیاحوں نے سعودی عرب کا وزٹ کیااور 2024 میں سعودی عرب کو 27لاکھ پاکستانی سیاحوں کی آمدمتوقع ہے۔ سیاحوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں 6تشہیر دفاتر قائم کیے گئے ہیں، جہاں صارف دوست اور بہترین خدمات پیش کی جاتی ہیں، جن میں ویزا درخواست کی رہنمائی، بائیومیٹرک اندارج، اسٹیٹس ٹریکنگ اور پاسپورٹ کی ڈیلوری شامل ہیں۔ان خصوصی دفاتر میں طویل انتظا رسے بچنے کے لیے مسافر اپنے دورے سے پہلے تشہیر کی ویب سائٹ پر اپوائنٹمنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ٹرانزٹ ویزابھی متعارف کرایا ہے جو سعودی ائرلائن اور فلائی ناس کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہے۔ اس ویزا کے ذریعے سیاح 96گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آن ارائیول ویزا ان مسافروں کے لیے دستیاب ہے، جن کے پاس برطانیہ، امریکا اور شینگن ویزا ہوں۔مملکت کی جانب سے گزشتہ سال پاکستانی مسافروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت مسافر ایک سال کی مدت میں سعودی عرب کے متعدد دوروں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کی ثقافت اور قدرتی عجائبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس ویزا کے حامل پاکستانی مسافر عمرہ بھی کرسکتے ہیں۔یہ اقدام مقد س مقامات کے روحانی سفر اورباہمی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کرتاہے۔ویزا نظام کو آسان بنانے کے اقدام سے پاکستانی شہریوں کو نہ صرف اپنے دوست احباب اور اہلِ خانہ سے ملنے اور عمرہ ادا کرنے کی ترغیب ملے گی بلکہ انہیں ریاض کے متحرک شہر کے منظر، جدہ کے ثقافتی ورثے، بحیرہ احمر کے پوشیدہ خزانوں سے لے کر العلاکے قدیم عجائبات جیسے مقامات تک سعودی عرب کی سیر کرنے کی بھی ترغیب ملے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر