آئی سی سی کی نئی ٹی 20رینکنگ جاری، بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ، پاکستان کا ساتواں نمبر

دبئی (نیشنل ٹائمز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی عالمی ٹی 20رینکنگ جاری کر دی۔ورلڈ کپ چیمپئن بھارت کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن ہے ،آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں،ٹی 20 رینکنگ میں ویسٹ انڈیز چوتھے، جنوبی افریقہ چھٹے اور پاکستان 7ویں نمبر پرہے۔بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے ،بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے،انگلینڈ کے فِل سالٹ تیسرے ،پاکستان کے بابر اعظم چوتھے،پاکستان کے محمد رضوان 5ویں اور انگلینڈ کے جوز بٹلر چھٹے نمبر پربراجمان ہیں۔ٹی 20 بالرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے ،جنوبی افریقہ کے اینرک نوکیا دوسرے،سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسرے ،افغانستان کے راشد خان چوتھے ،آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 5ویں اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین چھٹے نمبرپر ہیں۔ ٹی 20 بالنگ رینکنگ میں جسپریت بمرا 12 درجے ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے،پاکستان کے شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی سے 17ویں نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹوئنٹی آل رانڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے نمبر پر آ گئے،سری لنکا کے وانندو ہسارنگا آل رانڈرز میں دوسرے ،زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چوتھے اور افغانستان کے محمد نبی 5ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے عماد وسیم آل رانڈرز میں 11واں نمبر پر موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر