فواد چوہدری اور شیر افضل مروت میں نوک جھونک میں شدت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے مابین نوک جھونک میں شد آگئی ہے ۔ شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کے بیان پر جوابی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب شاہین اور رئرف حسن کو ہماری پوری زندگی میں کبھی کرپشن کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن آپ کو عدالتوں میں کرپشن کے متعدد الزامات کا سامنا ہے، یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ صرف ایک منادی والا کے عہدے کے قابل تھے۔ قبل ازیں ایک انٹرویو کے دوران سابق وفاقی وزیر نے شیر افضل کی سیاسی خدمات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سارے ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں، ایسے لوگ حادثاتی طور پر سیاست میں آجاتے ہیں۔ شیر افضل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر طویل ٹو ئٹ میں کہا کہ فواد چوہدری صاحب: آپ نے میرے اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنمائوں کے خلاف بیانات دینا شروع کر دئیے اور اب یہ بہانہ مت ڈھونڈیں کہ آپ کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔ میں نے آپ کے بارے میں بہت کم بات کی تھی لیکن اب میں آپ کے بارے میں اپنا منہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہوں پیارے ارجن۔ بھاگ ارجن بھاگ ڈائیلاگ آپ کی میراتھن ریس کے مطابق ہے۔ شیر افضل نے مزید کہا کہ شعیب شاہین اور ئو رف حسن کو ہماری پوری زندگی میں کبھی کرپشن کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن آپ کو عدالتوں میں کرپشن کے متعدد الزامات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ اس وقت ترین کی پارٹی میں شامل ہوئے جب خان کو اپنے وفاداروں کی سخت ضرورت تھی۔ میں حامد خان کی کتاب میں آپ کے بارے میں حقائق کا حوالہ نہیں دوں گا لیکن یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ صرف ایک منادی والا کے عہدے کے قابل تھے۔شیر افضل نے مزید کہا کہ اگر آپ ماضی میں پی ٹی آئی کا حصہ نہ ہوتے تو یقینا آپ چاہت فتح علی خان کا ہمنوا ہوتے۔ اب تک میں میڈیا سے دور رہا ہوں لیکن لگتا ہے کہ آپ ٹاک شوز میں میری بحالی کا سبب بنیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر