اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کئی حکومتی ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے۔میڈیارپورٹ کے مطابق موصولہ دستاویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن کے 13 وفاقی و صوبائی اداروں کے ذمہ 281 ارب 90 کروڑ روپے سے زیادہ واجبات ہیں، نیشنل فرٹیلائزرز کے ذمہ 112 ارب روپے سے زیادہ کے بقایا جات ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذمہ 93 ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں، خیبرپختونخوا فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 11 ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 14 ارب 99 کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں، وزارت صنعت و پیداوار کے ذمہ 16 ارب 27 کروڑ کے واجبات ہیں۔بلوچستان فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 8 ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں جب کہ سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ بھی 8 ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے ذمہ 5 ارب 72 کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں، پاسکو کے ذمہ 5 ارب 58 کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔
متعدد حکومتی ادارے ٹی سی پی کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے



