پاکستان امریکا انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق جاری، مشق کا مقصد حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارات سے استفادہ حاصل کرنا ہے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز )پاکستان، امریکہ انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق 2024 کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ممالک کی فورسز کی مشترکہ مشق کا مقصد ذیلی یونٹ کی سطح پر دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے استفادہ حاصل کرنا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 29 جون کو نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا جس میں دونوں ممالک کی انفنٹری کمپنیاں شریک ہیں ۔ اس مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے ، مشقوں میں نشانہ بازی میں مہارتوں کیبہترین طریقے اپنانے کاپہلوبھی شامل ہے مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات ایک دوسرے سے شیئرکرنے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ناگزیر مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے، مشق کا دائرہ کار شہری جنگ کے دوران سب یونٹ کی سطح پر اپنائے جانے والے بہترین طریقہ کار کو سمجھتے ہوئے نشانہ بازی کی مہار ات حاصل کرنے تک وسیع ہے ۔ افتتاحی تقریب کا مشاہدہ جنرل آفیسر کمانڈنگ کھاریاں گیریژن نے کیا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر