چیف جسٹس سپریم کورٹ چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں، رئوف حسن کا الزام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں۔ بدھ کو اسلام آبا د میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رئو ف حسن کا کہنا تھا کہ کورٹ کا جو رویہ ہے وہ انتہائی غلط ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں۔ ہیومن رائٹس کی پاکستان کے حوالے سے جو رپورٹ ہے، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اس طرح کی رپورٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان رپورٹس کا مطلب اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں بلکہ سچائی کو سامنے لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے، ہم اسے قبول نہیں کرتے۔ ریاستی اداروں اور عوام میں خلا پیدا کردیا گیا ہے۔ آئین میں درج حقوق عوام کو دیے جائیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری غیر آئینی ہے۔ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ بانی چیئرمین کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں بانی چیئرمین عوام کے درمیان ہوں اور قوم کی رہنمائی کریں۔رئو ف حسن نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بانی چیئرمین ہی ہیں جو اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہیں۔ ان کے سوا کسی کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے کو عدلیہ دیکھ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کو غلط سمجھا اور غلط عمل کیا ۔ ہم سے انتخابی نشان چھینا گیا۔ منصف آئین کی تضحیک پر تلا ہوا ہے۔ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو ملنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کچھ مہینوں سے ملک کی مختلف جگہوں پر جلسے کرنا چاہ رہے ہیں، لیکن ہمیں اجازت نہیں دی جا رہی۔ کورٹ روم میں بیٹھ کر جج صاحب نے کہا تھا کہ ان کو جلسے کی اجازات دی جائے۔ جلسے کی اجازات ہمیں 6 جولائی ترنول کے مقام کے لیے دی گئی تھی لیکن آج 3 تاریخ ہے، اس کے باوجود ہمیں تاحال این او سی نہیں دیا گیا۔رئوف حسن نے کہا کہ میری زمینی ناخدائوں سے درخوست ہے کہ ہمیں جلسے کے لیے این او سی دیا جائے۔ اگر این او سی نہیں ملا تو اس کے بعد جو بھی ہو گا اس کے ذمے دار یہ خود ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر