پاک، روس تعلقات کسی اور ملک سے تعلقات سے خراب نہیں ہوں گے، شہبازشریف

؁ آستانہ (نیشنل ٹائمز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کسی اور ملک سے تعلقات یا جیو پولیٹکل صورتحال سے متاثر نہیں ہوں گے، روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا ہوں گے۔تفصیل کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ولادمیر پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، دوبارہ صدر منتخب ہونے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں، پاکستان اور روس عرصہ دراز سے دوست ملک ہیں، ہمیں مستقبل میں پاک روس تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم روس کو چمڑے اور کپڑے کی مصنوعات برآمد کرتے ہیں،ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی مزید فروغ دینا ہے۔اس سے قبل، وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے تھے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، شہباز شریف ایس سی او پلس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کی آج (جمعرات کو )چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں کے مابین ملاقات شنگھائی تعاون کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوگی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر