پنجاب حکومت کا کرپٹ و سفارشی افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، تحقیقات شروع

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے کرپٹ اور سفارش پر بھرتی ہونے والے سول افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ دور حکومت میں تعینات ہونے والے افسران اور دیگر سیاسی تعیناتیوں سے متعلق تحقیقات شروع کردیں، مبینہ کرپٹ اور سفارش پر تعینات ہونے والے افسران کو اہم عہدوں پر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیدیا ہے، ایسے افسران جو مبینہ رشوت دے کر اور سیاسی پشت پناہی رکھنے کے باعث تعینات ہوئے ان کو اہم ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔ پنجاب میں افسران کی تعیناتی 4 رکنی حکومتی بورڈ کرے گا، بورڈ کی سربراہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ہوں گی، بورڈ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی شامل ہوں گے۔ رائٹ مین فار رائٹ جاب فارمولے کے تحت میرٹ اور قابلیت ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انٹرویو کے بعد تعیناتی کا فیصلہ ہوگا، پولیس اور سول انتظامی افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال سے متعلق بھی باقاعدہ طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر