ملک مخالف مہم چلانے پر پی ٹی آئی بے نقاب ہو گئی، عون چودھری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان مخالف مہم چلانے پر بے نقاب ہو گئی، پاکستان کے خلاف دنیا میں لابی چلائی گئی، اس کیلئے پی ٹی آئی نے 2016 میں پی آر فرم کی خدمات حاصل کیں، انکے لوگوں نے یہودیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اگر اپنے لیڈر کو چھڑوانا چاہتے ہیں تو پاکستان آیئے ، لندن کیوں بھاگ گئے ۔ منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ محب وطن ہونے کا کا دعوی تو کرتے ہیں ، لیکن اندر سے ملک دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان کے خلاف مہم چلانے پر بے نقاب ہو گئے،مسلح افواج کے خلاف گھنائو نی مہم چلائی گئی، پی ٹی آئی کے لوگوں نے یہودیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی۔عون چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ لندن میں بیٹھے لوگوں کو پیسہ کون دے دیا ہے ،یواین کے جس ورکنگ گروپ کو خط لکھا گیا وہ ایک سیمی ادارہ ہے، نو مئی کے شہدا اور اہل خانہ سے معافی مانگیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، جناح ہائوس جلانے پر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو معافی مانگنی چاہیے۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں 2016 میں پی آر فرم ہائر کی ، اسی پی آر فرم نے زلفی بخاری متعارف کرایا ، اس پی آر فرم کو کہا گیا کہ پی ٹی آئی لیڈر کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہے ، میں پوچھتا ہوں کہ پی آر فرم کو دینے کیلئے ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے۔انہوں نے کہا زلفی بخاری نے یو این ورکنگ گروپ کو پاکستان کے خلاف خط لکھا، پاکستان کے خلاف دنیا میں لابی چلائی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی کیلئے بہت قربانیاں دیں میں نے اس وقت لیڈر شپ کے سامنے آواز بلند کی کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے اور فرح گوگی اس کی فرنٹ میں ہے، لیکن لیڈر شپ کی جانب سے میری بات نہیں سنی گئی۔عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نوجوانوں کو گمراہ نہ کرے، پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے ، باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف مہم نہ چلائیں، پاکستان آکر مقابلہ کریں ، ہم کسی کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے لوگ دبئی، قطر اور یو کے میں بیٹھے ہیں، میں ایک ایک اکائونٹ کو پاکستان کے عوام کے سامنے لائوں گا، آپ مسلح افواج کے خلاف مہم چلاتے ہیں، کون یہ ٹویٹ کرتا ہے، پیسہ کہاں سے آتا ہے ساری منی ٹریل معلوم ہے، مجھ سے بہتر یہ کون جانتا ہوگا۔عون چوہدری نے کہا کہ آپ دعوی کرتے ہیں کہ آپ محب وطن ہیں لیکن آپ دشمن ہیں، پاکستانی افواج کے خلاف کیا کیا نہیں کہا گیا، آپ نے پیسے لے کر اپنی ہی افواج کے خلاف مہم چلادی، یہ ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ باہر کے لوگ کہتے ہیں جو ہم نہیں کرسکے وہ یہ کررہے ہیں، پاکستان کے خلاف مہم چلانے والا ایک ایک اکائونٹ پی ٹی آئی کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محب وطن ہو تو اس ملک میں آکر بیٹھو، پی ٹی آئی والے خود ملک دشمنوں کو بے نقاب کریں۔ پی آر فرمز پاکستان کی جمہوریت پر شب خون مارتی ہیں، پہلے دو سال آپ نے ایک ڈرامہ رچایا کہ سازش ہوئی اور اب اسی ملک میں جا کر رونا دھونا شروع کر دیا، آپ دعوی کرتے ہیں محب وطن ہیں لیکن آپ دشمن ہیں، پہلے سائفر کی بات کی پھر وہاں جا کر فرمز کی خدمات حاصل کیں۔عون چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک فرمز کیلیے آپ کے پاس پیسا کہاں سے آتا ہے؟ آپ کو پیسا کہاں سے ملتا ہے ایک ایک ثبوت سامنے رکھوں گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر