پاکستان کی ای گورنمنٹ انڈیکس میں 17 درجے ترقی

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان نے اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری حاصل کرلی ۔ 2024ء کے مقابلے میں مجموعی سکور میں 23فیصد اضافہ ہوا جبکہ عالمی درجہ بندی میں 17درجے ترقی ریکارڈ کی گئی۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے سوشل میڈیا پر پاکستانی شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انڈیکس میں بہتری ملک کے ڈیجیٹل شعبے میں ترقی اور حکومتی اصلاحاتی اقدامات کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق آن لائن حکومتی خدمات کے شعبے میں 20 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ اس شعبے کا مجموعی سکور 0.8422 رہا۔ ٹیلی کام انفراسٹرکچر انڈیکس میں بھی بہتری آئی اور تمام شعبوں میں سب سے زیادہ شرح اسی شعبے میں ریکارڈ کی گئی۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025ء کو ڈیجیٹل اصلاحات کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے ، جو ملک میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور سرکاری خدمات کو جدید بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت
سعودی دفاعی نظام نے حوثیوں کا مکہ کی جانب بھیجا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد سیکشنز بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
ایرانی فوج کا امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو جاری
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر