چین میں پہلے 10 ماہ کے دوران ہائی ٹیک شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) 2026 کے پہلے 10 ماہ کے دوران چین کے ہائی ٹیک شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت تجارت کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران ہائی ٹیک شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 252.83 ارب یوآن (تقریباً 37.66ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 31.3 فیصد زیادہ ہے۔ یہ رقم چین میں مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا 41.7 فیصد ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
ہوابازی اور آلات سازی، سائنسی و تکنیکی تحقیق کی کامیابیوں کو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے متعلق خدمات اور الیکٹرانک و ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی تیاری کے شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بالترتیب 128.8 فیصد، 73.3 فیصد اور 35.7 فیصد اضافہ ہوا۔
اس عرصے کے دوران ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے 52 ہزار 853 نئے کاروباری ادارے قائم کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.7 فیصد کم ہیں جبکہ چین میں حقیقی استعمال ہونے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 606.93 ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.4 فیصد کم ہے۔
اس عرصے کے دوران چین کی صنعتی پیداوار کے شعبے میں143.04 ارب یوآن جبکہ خدمات کے شعبے میں 450.38 ارب یوآن کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
وزارت تجارت کے مطابق اسی عرصے میں کینیڈا، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور امریکہ سے چین میں ہونے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بالترتیب 105.7 فیصد، 35.1 فیصد، 23.5 فیصد اور 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔ ان اعداد و شمار میں آزاد تجارتی بندرگاہوں کے ذریعے کی جانے والی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔
ستمبر میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہائی ٹیک اور تیار مصنوعات کے صنعتی شعبے چین میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا اہم مرکز بنتے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کثیرالقومی کمپنیاں چین میں تحقیق و ترقی کے اپنے مراکز تیزی سے قائم کر رہی ہیں اور اسے اپنے عالمی اختراعی نیٹ ورک کا ایک اہم مرکز بنا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت
سعودی دفاعی نظام نے حوثیوں کا مکہ کی جانب بھیجا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد سیکشنز بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
ایرانی فوج کا امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو جاری
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر