سیلز گرل پر تشدد کر نیوالاگرفتار،لڑکی کے تھانے میں ملزم کوتھپڑ:وزیراعلیٰ نے ویڈیو شیئر کر دی

فیصل آباد، لاہور (نیشنل ٹائمز) فیصل آباد میں کرائے کے تنازع پر گارمنٹس شاپ پر مو جو د سیلز گرل کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں گارمنٹس سٹور پر ملزم حامد دکان کا کرایہ وصول کرنے پہنچا۔ دکاندار کی عدم موجودگی میں ملزم اور وہاں کام کرنے والی سیلز گرل کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر گالم گلوچ کی گئی، جس پر متاثرہ لڑکی نے اسے منع کیا تو ملزم طیش میں آگیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثنا لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کی گرفتاری کے بعد ایک نئی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں متاثرہ خاتون تھانے میں ہتھکڑی لگے ملزم کو تھپڑ مارتی دکھائی دے رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھی اس ویڈیو کو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا روزی کمانے کیلئے روزانہ گھر سے نکلنے والی بے بس خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے شخص کو اسی ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو بھی یہ حق اور موقع ملنا چاہیے کہ وہ ایسے شخص کو تھپڑ مار سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شخص خواہ کتنا ہی دولت مند، بااثر یا طاقتور کیوں نہ ہو، کسی عام شہری کو خوف زدہ کرنے ، اس کا استحصال کرنے یا اسے نقصان پہنچانے کے بعد سزا سے نہیں بچ سکے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاست کمزور شہریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہوگی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کمزور شہریوں پر ظلم کرکے بچ نکلنے کا دور ختم ہو چکا ہے ،شہریوں کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ
عمران خان، بشریٰ بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ روانہ
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کردیا
خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ
جی سیون ممالک کا اہم اجلاس: ایران جنگ سمیت عالمی تنازعات جلد ختم کی ضرورت پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر