شدید سردی ،بھوک کا سامنا کرنیوالے فلسطینی بچوں کے دل دہلادینے والے مناظر افسوسناک:شہباز شریف

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے بہادر فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کیلئے اسرائیل کی جانب سے مسلسل غیر قانونی اقدامات پراظہار تشویش کیا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں خیموں کے زیرِ آب آنے ، بے گھر فلسطینی بچوں کے بے یار و مددگار ہونے ، شدید سردی اور بھوک کا سامنا کرنے کے دل دہلا دینے والے مناظر انتہائی افسوسناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ انسانی امداد کی فوری فراہمی میں اضافے کیلئے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔خیال رہے کہ غزہ میں شدید بارشوں کے باعث 70 ہزار خیمے زیر آب آگئے ہیں جس سے 3 لاکھ 50 ہزار بے گھر افراد متاثر ہوئے ، حماس نے خیموں کے زیر آب آنے کو اسرائیلی محاصرے کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔حماس کے مطابق شدید بارشوں نے غزہ کے محاصرے کی سنگینی بے نقاب کردی ہے ، اسرائیل اور امن کونسل غزہ میں بے گھر افراد کی مشکلات کے ذمہ دار ہیں، انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں انسانی بحران کو مزید گہرا کر رہی ہیں۔حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھر خاندانوں کو خیموں کے بجائے محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جائیں، اسرائیل ہنگامی پناہ گاہوں، گرمائش کے آلات اور مرمتی سامان کی فراہمی روک رہا ہے ۔حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں 3 لاکھ خیموں کی فوری ضرورت ہے ، ثالث اور ضامن ممالک غزہ میں امدادی سامان کی مسلسل فراہمی یقینی بنائیں۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ
عمران خان، بشریٰ بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ روانہ
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کردیا
خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ
جی سیون ممالک کا اہم اجلاس: ایران جنگ سمیت عالمی تنازعات جلد ختم کی ضرورت پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر