لاہور دنیا کا آکودہ ترین شہر قرار، نئی دہلی میں زہریلی فضا کے باعث پابندیاں نافذ

لاہور،اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور اور نئی دہلی سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ، پنجاب کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرارجبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں  زہریلی فضا سے نمٹنے کیلئے پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق منگل کی صبح لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 447 ریکارڈ کیا گیا، جو دنیا کے کسی بھی شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھا ، پیراگون کے علاقہ میں اے کیو آئی 728 ، علامہ اقبال ٹاؤن میں 615 ماڈل ٹاؤن میں 435 ریکارڈ کیا گیا۔ سوئس ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور میں انتہائی باریک زہریلے ذرات پی ایم 2.5 کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی سالانہ تجویز کردہ حد سے 60 گنا زیادہ رہی، یہ ذرات جان لیوا بیماریوں اور دل کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ملک کے آلودہ ترین شہروں میں گزشتہ روز ملتان پہلے نمبر پر رہا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 566 جبکہ فیصل آباد 455، رحیم یار خان میں 483 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف حکومت نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں جبکہ کسانوں سے فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی اپیل کی ہے ۔مزید برآں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے ، اس دوران بالائی پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش /پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

ادھر نئی دہلی میں فضائی آلودگی کا اشاریہ 215 رہا تاہم بھارتی مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے اسے 332 ریکارڈ کرتے ہوئے فضا کو انتہائی خراب قرار دیا ہے ،دہلی میں آلودگی پر قابو پانے کیلئے پیر سے نئی پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں جن میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور تعمیراتی سرگرمیوں پر قدغن، ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز میں کوئلے اور لکڑی کے استعمال پر پابندیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میں اضافہ شامل ہے ،بھارت میں 8 نومبر کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر آتش بازی سے فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ، اس کے پیش نظر بھارتی سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو صرف کم آلودگی پیدا کرنے والے پٹاخے تین تین گھنٹے چلانے کی اجازت دی ہے۔ 



  تازہ ترین   
امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنا شروع، ڈیموکریٹس کو واضح برتری حاصل
ڈیجیٹل ذرائع حق خود ارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان کا انتباہ
سعودیہ کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
ڈیموکریٹک امیدوار عبدل السید کا اکثریت ملنے پر امریکی صدر کے احتساب کا اعلان
مشی گن میں ہائی سکول کو بم کی دھمکی، عمارت خالی کروا لی گئی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ 3 قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور
امریکی ووٹرز کا فیصلہ واشنگٹن کی سیاسی بساط پر نئے امکانات روشن کرے گا
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ پہلے ایئر ٹو ایئر میزائل ’’فَاز‘‘ کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر