مہنگی ایل پی جی ، رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے رکشہ ڈرائیوروں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ ایندھن مہنگا ہونے سے ان کی روزانہ آمدن نصف سے بھی کم رہ گئی ہے ، جس کے باعث کئی خاندانوں نے کھانے پینے کے اخراجات کم کر دئیے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لاہور میں ایک رکشہ ڈرائیور راشد علی نے بتایا کہ پہلے وہ روزانہ تقریباً 17 سو روپے کما تا تھا ، ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد اب بمشکل 800 روپے روزانہ کما ئے جاتے ہیں۔ خاندان نے اخراجات پورے کرنے کے لیے تین کے بجائے صرف دو وقت کا کھانا کھانا شروع کر دیا ہے ۔عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کے مطابق یونین کے 43 ہزار رکشوں اور تقریباً 8 ہزار چنگ چی رکشوں میں سے 70 فیصد ایل پی جی پر چلتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی غریبوں کا ایندھن ہے ، لیکن اس کی قیمتوں میں اضافے نے غریب طبقے کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔تاجروں کے مطابق 17 اکتوبر کو ایران کے ساتھ دو سرحدی گزرگاہیں بند ہونے کے بعد ایل پی جی کی درآمد متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں 12 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت چند روز میں 56 فیصد بڑھ کر 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ کھلی مارکیٹ میں ایل پی جی تقریباً 583 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ۔ پاکستان ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق سرحدی گزرگاہیں بند ہونے سے پہلے پاکستان ایران سے روزانہ تقریباً 7 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرتا تھا۔ راشد علی کے مطابق مہنگائی کے باوجود مسافر کرایہ بڑھانے پر تیار نہیں۔ دو سو سے ڈھائی سو روپے کے سفر کے لیے بعض مسافر صرف 80 سے 150 روپے دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔ 



  تازہ ترین   
امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنا شروع، ڈیموکریٹس کو واضح برتری حاصل
ڈیجیٹل ذرائع حق خود ارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان کا انتباہ
سعودیہ کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
ڈیموکریٹک امیدوار عبدل السید کا اکثریت ملنے پر امریکی صدر کے احتساب کا اعلان
مشی گن میں ہائی سکول کو بم کی دھمکی، عمارت خالی کروا لی گئی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ 3 قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور
امریکی ووٹرز کا فیصلہ واشنگٹن کی سیاسی بساط پر نئے امکانات روشن کرے گا
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ پہلے ایئر ٹو ایئر میزائل ’’فَاز‘‘ کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر