ماسکو پر دہشتگرد حملے کاخطرہ ، امریکی انتباہ پر حفاظتی اقدامات

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس کی سکیورٹی ایجنسی ایف ایس بی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے ماسکو میں ممکنہ دہشتگرد حملے کے انتباہ کے بعد ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔امریکی سفارتخانے نے ہفتے کو خبردار کیا تھا کہ 31 اکتوبر کو ماسکو کے تساریتسینو میوزیم ریزرو میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا باعث بننے والے حملے کا قابل اعتبار خطرہ موجود ہے ۔سفارتخانے کے مطابق امریکی حکومت اس خطرے سے نمٹنے کیلئے متعلقہ روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ امریکی سفارتخانے نے ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔تساریتسینو میوزیم ماسکو کے جنوبی علاقے میں واقع ایک تاریخی شاہی محل اور وسیع پارک پر مشتمل ہے ، جہاں خصوصاً ہفتے اور اتوار کو بڑی تعداد میں شہری اور سیاح آتے ہیں۔روسی ٹیلی گرام چینل”بازا”کے مطابق پارک کو بند کر دیا گیا ہے ۔ سینکڑوں سکیورٹی اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ مارچ 2024 میں بھی امریکی حکام نے ماسکو میں ممکنہ حملے سے متعلق روس کو آگاہ کیا تھا۔ اس انتباہ کے چند ہفتے بعد داعش خراسان نے ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر حملہ کیا تھا، جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی
افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی قابلِ تشویش، پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: مارکو روبیو
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے مطالبات زور پکڑنے لگے
افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی تعلقات میں رکاوٹ ہے: وزارت اطلاعات
پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی
ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے مزید نقصان ہوتا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر