مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

 لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے نے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور جی ایس پی پلس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانسیسی سفیر نے وزیراعلیٰ کو فرانس کے دورے کی دعوت دی جبکہ مریم نواز نے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں زراعت، صنعت، لائیو سٹاک، توانائی اور شہری ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ملاقات میں پنجاب اور فرانس کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ سٹیشنوں کے لیے 180 ملین یورو قرض کی فراہمی پر فرانس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی برآمدات اور پنجاب کی صنعتی معیشت کے لیے لائف لائن ہے، یورپی منڈیوں تک ترجیحی رسائی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن ویسٹ واٹر گورننس پراجیکٹ کیلئے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی۔

دریں اثنا عالمی یوم بچت پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ بچت کی عادت بہتر اور محفوظ مستقبل کی بنیاد بچت ہے ،غیر ضروری اخراجات میں کمی اور وسائل کا دانشمندانہ استعمال ضروری ہے ۔ خواتین اور نوجوانوں کو مالی خودمختاری اور بچت کی عادات اپنانی چاہئیں۔ شہروں کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاف، سرسبز، محفوظ اور جدید شہر ہر شہری کا بنیادی حق ہیں۔ ماحول دوست اور پائیدار شہری ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے ،پنجاب میں صفائی، نکاسی آب، ٹریفک مینجمنٹ اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی
افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی قابلِ تشویش، پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: مارکو روبیو
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے مطالبات زور پکڑنے لگے
افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی تعلقات میں رکاوٹ ہے: وزارت اطلاعات
پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی
ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے مزید نقصان ہوتا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر