30سال پرانا کھنہ پولیس سٹیشن مسمار،تجاوزات کیخلاف کارروائی بلا امتیاز:محسن نقوی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران سی ڈی اے نے کھنہ پل انٹرچینج کے قریب گرین بیلٹ پر قائم 30 سال پرانا کھنہ پولیس سٹیشن مسمار کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی اسلام آباد نے موقع پر کارروائی کا جائزہ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ڈی اے پولیس سٹیشن کیلئے نئی عمارت  تعمیر کرے گا۔ اسلام آباد کی خوبصورتی بحال کرنا اور گرین بیلٹس کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، تجاوزات کیخلاف کارروائی بلاامتیاز جاری رہے گی۔ ہم نے اپنے اداروں کیلئے بھی وہی چیک اینڈ بیلنس رکھا ہے ، چند روز قبل ایف سی کی ایک مکمل تنصیب ہٹا کر وہاں پارک تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ متاثرہ افراد کو متبادل جگہ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں 10 نئے پولیس سٹیشن تعمیر کئے جائیں گے ، ابتدائی طور پر تمام 27 پولیس سٹیشنوں کی عمارتیں تبدیل کرنے کا ہدف ہے ۔ انہوں نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کالز غلط شہر کی پولیس کو منتقل ہونے کے معاملے کا جائزہ لینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ایمرجنسی رسپانس اور فائر فائٹنگ سروسز کو جدید بنانے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 88 میٹر بلند عمارتوں تک پہنچنے والی ایریل لیڈر فائر انجن پہنچ چکی ہے ۔ اسلام آباد ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی کی برطرفی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے ، وزیراعظم اس معاملے پر کمیٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ اگر کمیٹی نے متعلقہ افسر کو بے قصور قرار دیا تو انہیں دوبارہ تعینات کئے جانے کی امید ہے ۔محسن نقوی نے کہا کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے ) کے تعاون سے تعمیر ہونے والا مارگلہ انکلیو تقریباً 20 ہزار کنال اراضی پر مشتمل ہے اور اب آخری مراحل میں ہے ۔ اسلام آباد میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کا سنگ بنیاد آئندہ ہفتے یا 10 روز کے دوران متوقع ہے ۔



  تازہ ترین   
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی
افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی قابلِ تشویش، پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: مارکو روبیو
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے مطالبات زور پکڑنے لگے
افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی تعلقات میں رکاوٹ ہے: وزارت اطلاعات
پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی
ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے مزید نقصان ہوتا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر