ٹرائی سیریز فائنل: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف

لاہور(نیشنل ٹائمز) تین ملکی ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے فائنل میچ میں سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کامینڈو مینڈس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی، وہ 131 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پاون رتھنایاکے نے 77 اور آوشکا فرنینڈو نے 38 رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں دسن شناکا 17، سہان آراچیگے 15، کسال مینڈس 8، جنیتھ لیانگے 6 اور دنتھ ویلالگے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔



  تازہ ترین   
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی
افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی قابلِ تشویش، پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: مارکو روبیو
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے مطالبات زور پکڑنے لگے
افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی تعلقات میں رکاوٹ ہے: وزارت اطلاعات
پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی
ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے مزید نقصان ہوتا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر