اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا 22 سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔۔۔
، آج سے ملک بھر میں شہریوں کو صرف ای پاسپورٹس جاری کئے جائیں گے ،حکام کے مطابق پہلے سے جاری مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی میعاد ختم ہونے تک کارآمد رہیں گے ،میعاد پوری ہونے کے بعد ان کی تجدید نہیں ہوسکے گی،پاکستان میں ای پاسپورٹس کے اجرا کا آغاز مارچ 2022 میں سفارت کاروں اور اسلام آباد کے رہائشیوں سے کیا گیا تھا، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک پاکستانی مشنز کی جانب سے صرف ای پاسپورٹس جاری کئے جائیں گے ۔



