اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے آج جمعرات کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ۔ پٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لٹر اورہائی سپیڈ ڈیزل کی 390 روپے 11 پیسے فی لٹر ہو گئی ۔



