ایران کیساتھ کسی معاہدہ تک پہنچنا مشکل:امریکی وزیر خارجہ

ممبئی(نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران بنیاد پرست شیعہ علماکے کنٹرول میں ہے ۔ ایرانی حکومت کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنامشکل ہے ۔بھارت کے تین روزہ دورے پر ممبئی پہنچنے کے بعد ایک خصوصی انٹرویو میں روبیو نے کہا کہ امریکا تہران پر غیر معمولی اقتصادی دباؤ کا اطلاق کر رہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایرانی حکام مبینہ طور پر حاصل ہونے والے وسائل کو اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے یا ملک کی ترقی کے لیے استعمال نہیں کرتے ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارتی معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے ، امریکا اور بھارت تجارتی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور صرف چند معاملات حتمی طور پر طے ہونا باقی ہیں۔ مارکو روبیو منگل کو تین روزہ دورے پر ممبئی پہنچے ، جو رواں سال ان کا بھارت کا دوسرا سرکاری دورہ ہے ۔ روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات میں توانائی کے تحفظ، دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے ذرائع میں تنوع بھارت کے مفاد میں ہے ،بھارت روس سے بڑی مقدار میں تیل درآمد کرتا ہے ، جس پر امریکی تجارتی پابندیوں کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر