نیو دہلی (شِنہوا) بھارت کے سب سے بڑے بینک سٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ہیکرز کے سائبر حملے سے ادارے کا ڈیٹا چوری ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈارک ویب پر 3 ہزار 897 صارفین کے کوائف افشا ہو گئے ہیں۔
بینک کے مطابق افشا ہونے والے ڈیٹا میں صارفین کے رجسٹرڈ موبائل نمبرز، تاریخ پیدائش، نام، جنس، ای میل اور رہائشی پتے شامل ہیں۔
ایس بی آئی نے کہا ہے کہ اس نے اپنے سائبر حملے سے نمٹنے کے لائحہ عمل اور روک تھام کا پروٹوکول فعال کر دیا ہے اور مبینہ ہیکنگ کی نوعیت اور حد کی جامع جانچ و تحقیقات کے لئے ایک آزاد سائبر سکیورٹی ایجنسی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
بینک نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیٹا کی چوری سے بینک کے اہم کاروباری امور، مالیاتی کارکردگی یا کاروباری تسلسل پر کوئی نمایاں اثر پڑنے کی توقع نہیں ہے۔
سٹیٹ بینک آف انڈیا نے سائبر حملے کی تصدیق کر دی



