تونس (شِنہوا) تیونس میں چینی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ تیونس اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلوں میں شرکت کے اعتراف میں تیونس کے ہائی سکول کے 39 طلبہ کو چینی ایمبیسڈر سکالرشپ دیئے گئے۔
تیونس میں چین کے سفیر وان لی نے کہا ہے کہ چین اور تیونس کے تیزی سے فروغ پاتے تعلقات کے تناظر میں ان سکالرشپس کا مقصد تیونس کے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو چینی زبان سیکھنے اور چین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے تاکہ انہیں ایک حقیقی اور کثیر جہتی چین کو بہتر طور پر سمجھنے اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں مدد مل سکے۔
انٹرنیشنل ڈپلومیٹک اکیڈمی آف تیونس کے ڈین ریاض دریدی نے کہا کہ یہ سکالرشپس تیونس اور چین کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو نوجوان نسل کی امنگوں سے ہم آہنگ کرتے ہیں اور انہیں دونوں ممالک کے تعلقات کے مستقبل کی تشکیل میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
ہائی سکول کی طالبہ اور سکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سے ایک شہد بن حاج یحییٰ نے کہا کہ وہ اپنی چینی زبان کی تعلیم جاری رکھے گی۔
یحییٰ نے کہا کہ وہ مستقبل میں باہمی ثقافتی آگاہی اور تیونس و چین کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کی سفیر بننا چاہتی ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور تعاون میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
تیونس کے ہائی سکول کے 39 طلبہ نے چائنیز ایمبیسڈر سکالرشپ حاصل کر لیا



