یاؤندے (شِنہوا) کیمرون میں موجود 25 ویں چینی طبی ٹیم نے جمعرات سے ہفتہ تک ملک کے جنوبی خطے کے علاقے میومیسالا میں مفت طبی معائنے کی مہم چلائی۔
تین روزہ مہم کے دوران تقریباً ایک ہزار مریضوں کا اندرونی بیماریوں، جراحی، امراض نسواں، کان ناک گلا، امراض چشم اور آکوپنکچر سمیت متعدد شعبوں میں مفت معائنہ اور علاج کیا گیا۔ چینی طبی ٹیم نے ایک مقامی ہسپتال کو ادویات کی ایک کھیپ بھی عطیہ کی۔
کیمرون کے وزیر صحت عامہ ماناؤدا مالاچی نے جمعہ کے روز مہم کے مقام کا دورہ کیا اور کیمرون میں چینی طبی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ جب اس طرح کی مہم کا اہتمام کیا جاتا ہے تو اس سے ہر کسی کو مفت طبی خدمات سے مستفید ہونے کا موقع ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں 25 ویں مشن کے اپنے دوستوں کے عزم اور ان کی تمام کاوشوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ واحد جگہ نہیں جہاں انہوں نے کام کیا ہے۔
1975 سے چین کے صوبہ شانشی نے کیمرون میں 25 طبی ٹیمیں بھیجی ہیں جن میں مجموعی طور پر 811 طبی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ان ٹیموں نے ملک بھر میں طبی خدمات فراہم کیں جس سے علاج معالجے تک مقامی لوگوں کی رسائی بہتر بنانے میں مدد ملی اور انہیں وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
چینی طبی ٹیم کی جنوبی کیمرون میں مفت طبی مشاورت کی فراہمی



