اسٹاک ہوم(نیشنل ٹائمز)سویڈن کی اپیل کورٹ نے سابق مشیر قومی سلامتی ہینرک لینڈرہولم کو ہوٹل میں خفیہ دستاویزات غیر محفوظ چھوڑنے پر سنگین غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 52 ہزار سویڈش کرونا جرمانہ کردیا۔
عدالت نے ماتحت عدالت کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ دستاویزات مارچ 2023 میں اسٹاک ہوم کے ایک ہوٹل کے کمرے میں لاکر کے اندر غیر محفوظ رہ گئی تھیں۔



