تھرپارکر میں غذائی قلت، 24گھنٹے کے دوران 6بچے دم توڑگئے

تھرپارکر(نیشنل ٹائمز)تھر میں غذائی قلت، مختلف بیماریوں کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف دیہات کے 6 بچے دم توڑ گئے ، ان میں گاؤں پبی جی تر کے رہائشی ہریش کا بچہ، گاؤں سوگی جی تر کے رہائشی اشوک کا بچہ، گاؤں میوو رند کے رہائشی علی نواز کا بچہ، گاؤں جوڑوؤ کے رہائشی عبدالشکور کا بچہ، گاؤں تھاریو ہالیپوٹو کے رہائشی معشوق کا بچہ اور چیلہار کے رہائشی جھامن کا بچہ شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام 6 بچے سول ہسپتال مٹھی میں زیر ِ علاج تھے ، جہاں وہ دم توڑ گئے ۔ دوسری جانب ضلع میں خشک سالی کے باعث لوگوں کی اپنے مویشیوں کے ہمراہ بیراجی علاقوں کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ، پانی اور چارے کی شدید قلت کے باعث بڑے پیمانے پر مویشیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی اب تک کوئی خاطر خواہ اقدامات سامنے نہیں آئے ۔ تھر سٹیزن فورم سمیت تھر کی مختلف سماجی اور عوامی تنظیموں نے خشک سالی کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تھرپارکر کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں ۔



  تازہ ترین   
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر