کینیڈا:فوجی اڈے میں آتشزدگی 4اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

ایڈمنٹن، البرٹا (نیشنل ٹائمز)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اتوار کو کہا ہے کہ البرٹا کے ایک فوجی اڈے میں آتشزدگی کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور درجنوں شدید  زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے اسے ملکی سرزمین پر قیامِ امن کے دوران کینیڈین فوج کو پیش آنے والے بدترین سانحات میں سے ایک قرار دیا۔ہفتے کی رات تیز ہواؤں کے دوران آگ کے شعلے کینیڈین فورسز بیس وین رائٹ سے باہر نکل کر اردگرد کے دیہی علاقے تک پھیل گئے ، جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری کارروائیاں شروع کردیں۔ کینیڈین فوج نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ واقعہ دہشتگردی کا نتیجہ تھا، تاہم آتشزدگی کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔کارنی نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ صورتحال اب بھی تبدیل ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحے سے متاثرہ افراد کے احترام میں ملک بھر میں وفاقی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔حکام کی جانب سے فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں مجموعی طور پر کتنے افراد زخمی ہوئے ۔



  تازہ ترین   
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر