4 لاکھ مویشی تیار، پنجاب کو خطے میں لائیوسٹاک کا ہب بنانا ہدف: مریم نواز

 لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب لائیوسٹاک سکیم کے تحت1 سال میں 4 لاکھ مویشی تیار ہوگئے ،دیہی لائیو سٹاک فارمرز کو11 ارب روپے کا منافع متوقع ہے ۔اس حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے لائیوسٹاک فارمرز کو نیشنل ایکسپورٹر اور انٹرنیشنل ویب سائٹس کے ساتھ منسلک کرنا چاہتےہیں،پنجاب کو خطے میں لائیوسٹاک کا ہب بناناہدف ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر فارمر کو فی مویشی چارہ ونڈا وغیرہ کیلئے 27 ہزارروپے مل رہے ، پنجاب میں 8 ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ نوٹیفائڈ ہے ، 7 مزید ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ اس سال بنیں گے ۔ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بننے سے پنجاب سے مویشیوں کی چین، یورپ، امریکا کو ایکسپورٹ کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب سے اینیمل ایکسپورٹ میں 43 فیصد اضافہ ہوا ،لائیو سٹاک کارڈ کے 1لاکھ29ہزار581 مویشی برآمد کیے گئے ۔پنجاب میں 5میٹ پراسسنگ پلانٹ،5ماڈرن سلاٹر ہاؤس اورمیٹ پراسسنگ پلانٹ قائم ہوں گے ۔حکومت پنجاب لائیوسٹاک اینٹی گریٹڈ ویلیو انوسٹمنٹ کیلئے 19ارب روپے فناسنگ سبسڈی دے گی،میٹ ویلیو چین کیلئے 65ارب روپے پرائیویٹ سرمایہ کاری متوقع ہے ۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے 8 دہشتگرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔



  تازہ ترین   
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر