اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پہلے سرکاری دورے پرکل 20اکتوبر کو پاکستان آئیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے کے موقع پر مالدیپ کے صدر کے ہمراہ خاتونِ اول، کابینہ کے وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی آئے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق محمد معیزو 20 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک دور ہ پاکستان کے د وران پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ محدود سطح اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ۔ اس دورے کے دوران پاکستان مالدیپ بزنس فورم کا انعقاد بھی کیا جائے گا، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت، دفاع، بحری سلامتی پر بات ہوگی، مختلف شعبوں سے متعلق متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی بھی توقع ہے ۔ترجمان کے مطابق مالدیپ کے کسی صدر کا گیارہ سال بعد پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ یہ دورہ اس لیے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ دونوں ممالک 1966 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
مالدیپ کے صدر کا11سال بعد پہلا دورہ پاکستان کل شروع



