واشنگٹن،یروشلم (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ٹرمپ نے 27 اکتوبر کو ہونے والے اسرائیلی انتخابات میں وزیراعظم نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں نیتن یاہو کی دوبارہ انتخابی کامیابی کے لیے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے ہیں۔امریکی صدر نے اپنے پیغام میں یقین ظاہر کیا کہ نیتن یاہو اسرائیلی عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نے پارلیمانی انتخابات سے قبل حمایت پر امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ نیتن یاہو نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی بھرپور حمایت اور مشترکہ کوششوں پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ دونوں رہنما مل کر مشن مکمل کریں گے ۔نیتن یاہو نے اپنی جماعت لیکوڈ کی جاری کردہ ویڈیو میں ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ کے الفاظ پر توجہ دیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل ایران کو شکست دے چکا ہے ۔ نیتن یاہو کے مطابق دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں وہ آئندہ دو سال یا اس سے پہلے ایران سے لاحق خطرے کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔
اسرائیلی انتخابات،ٹرمپ کانیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان



