ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ٹرمپ نے بحر الکاہل یا بحر اقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی۔امریکی اخبار کے مطابق ریاست ٹینیسی کے شہر کلارکس ول میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہمارے پاس اب ایک خلیج ہے، ہمارے پاس ایک خوبصورت جھیل ہے۔ اب کسی نے کہا کہ آپ کو ایک دریا کی ضرورت ہے۔۔۔ ہمیں ایک دریا چاہیے، ہمیں ایک سمندر بھی چاہیے‘۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بحر اوقیانوس یا بحر الکاہل  کا نام تبدیل کر سکتے ہیں اور یہ بھی تجویز دی کہ نیا نام ان کے اپنے نام پر رکھا جا سکتا ہے۔ حاضرین کی ہنسی اور تالیوں کی گونج میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اسے ‘بحر ٹرمپ’ یا ‘اوشن آف دی امریکاز’ یا اس جیسا کوئی اور نام دے سکتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ میرے جانے سے پہلے ہمارا ایک سمندر ہونا چاہیے اور ہمیں ایک عظیم دریا کی بھی ضرورت ہے‘۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال ‘خلیج میکسیکو’ کا نام تبدیل کر کے اسے ‘خلیج امریکا’ کا نام دے دیا تھا جس کے باعث نہ صرف میکسیکو کے ساتھ سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی بلکہ معروف خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے نیا نام استعمال کرنے سے انکار پر ایک تنازع بھی کھڑا ہو گیا تھا۔بعد ازاں کینیڈا کے ساتھ تجارت اور ٹیرف پر جاری تنازع کے دوران رواں سال اگست میں صدر ٹرمپ نے امریکا اور کینیڈا کے درمیان واقع جھیل ‘اونٹاریو’ کا نام بھی تبدیل کر کے ‘لیک امریکا’ رکھ دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر