اٹک،کرک(نیشنل ٹائمز)ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے علاقے سرگ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا،جسے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس بھی موقع پر موجود ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ سلنڈر دھماکے کا ہے ، تاہم دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔علاوہ ازیں ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داد شاہ کے علاقے الوڑگی میں گیس لیکیج دھماکے کے مزید چار زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے ، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی ، جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ بغداد، ان کی بیوی، بہوئیں اور چار نواسے شامل ہیں، ایک ہی گھر سے سات جنازے اٹھنے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کا سماں ہے اور فضا سوگوار ہے ۔گیس لیکیج کا یہ افسوسناک واقعہ تین دن قبل پیش آیا تھا، جس میں ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے ، مزید دو زخمی تاحال تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اٹک:سلنڈردھماکا،2خواتین سمیت 3افرادجاں بحق



