شمالی وزیرستان:فورسز کا آپریشن،فتنہ الخوارج کے7دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی ،اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خارجی ہلاک ہو گئے ۔کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ، اس کے علاوہ عزم استحکام وژن کے تحت کی جانے والی موثر کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد خفیہ ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے ۔علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بدستور جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرأت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پْرعزم ہے اور دہشت گرد عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کو سراہا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے بر وقت کارروائی کے دوران 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ پیشہ و رانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ 



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر