برازیلیا(نیشنل ٹائمز)انتخاب لڑنے پر پابندی اور گھر میں نظر بندی کے باوجود برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو ملک کے حالیہ صدارتی انتخابات میں سب سے بڑے سیاسی فاتح بن کر ابھرے ہیں، جہاں ان کے صاحبزادے فلیویو بولسونارو نے پہلے مرحلے میں صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ ان کے خاندان کے چار دیگر افراد بھی انتخابات جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ 71 سالہ سابق صدر جائر بولسونارو 2022 کے انتخابات میں شکست کے بعد اقتدار پر قبضے کی سازش کے جرم میں 27 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ خرابی صحت کے باعث وہ مارچ سے جیل کے بجائے گھر میں نظر بند ہیں اور انتخابی مہم میں براہ راست حصہ لینے سے بھی محروم رہے ۔اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ان کے بڑے صاحبزادے اور سینیٹر فلیویو بولسونارو نے 47 فیصد ووٹ حاصل کیے ، جبکہ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر لولا دا سلوا 45 فیصد ووٹ لے سکے ۔ دونوں امیدوار اب 25 اکتوبر کو ہونے والے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گے ۔
برازیل:قیدی سابق صدر نے الیکشن میں میدان مارلیا



