پاکستان کا فتح 4 کروزمیزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی،اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب  تجربہ کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشن نظام سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے تک اپنے اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ میزائل تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسروں کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔صدر مملکت، وزیر اعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تمام سروسز چیفس نے فتح-4 توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وزیر توانائی اویس لغاری ودیگر نے فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواج، سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر