سیاسی وآئینی انتظام کر لیا ، یہ ملک کا آخری لانگ مارچ ہو گا : طلال چودھری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ حکومت نے بہت نرمی کرلی، سیاسی و آئینی انتظام بھی کرلیا، یہ ملک کا آخری لانگ مارچ ہوگا۔ دہشت گردی کے معاملے پر کسی سمجھوتے کے  بغیر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلالچودھری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں بنیادی نکات پر اتفاق ہوگیا تھا، تاہم ان کے بقول پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر مذاکرات کو نتیجہ خیز نہیں بننے دیا ، اپوزیشن مذاکرات سے متعلق حقائق چھپا رہی ہے ،وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ نیشنل ایکشن پلان ٹو بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بنا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے پاکستان کا بیانیہ ہے ،خیبر پختونخوا کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر مملکت نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں جہاں سیاسی سرگرمیاں بھی خطرے میں ہیں، وہاں پارٹی کے بڑے اجتماعات کیسے ہو رہے ہیں ، سکیورٹی فورسز کو موثر ٹیکنالوجی کے استعمال سے روکنا انہیں کمزور کرنے کے مترادف ہوگا۔ 



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر