پیرس(نیشنل ٹائمز)فرانس نے پہلی بار جوہری صلاحیت کے حامل نئے ایم 51.3 بیلسٹک میزائل کا آبدوز سے کامیاب تجربہ کرلیا۔۔
فرانسیسی وزارت دفاع کے مطابق میزائل جوہری وار ہیڈ کے بغیر ایٹمی آبدوز ’’لی ویجیلنٹ‘‘سے برٹنی کے ساحل کے قریب فائر کیا گیا اور شمالی بحر اوقیانوس میں ساحل سے سینکڑوں کلومیٹر دور جا گرا۔ صدر ایمانوئل نے فرانسیسی جنگی بحری جہاز سے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ تجربہ فرانس کے بین الاقوامی وعدوں کے عین مطابق کیا گیا۔



