تہران(نیشنل ٹائمز)ایران نے رواں سال حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سمیت متعدد الزامات میں سزائے موت پانے والے شخص کو پھانسی دے دی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق سیواش جمشیدی کو محاربہ، قومی سلامتی کے خلاف سازش اور دیگر الزامات میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدلیہ کی ویب سائٹ میزان کے مطابق جمشیدی کو فراڈ، دھمکیوں، چوری، غیر قانونی فوجی ہتھیار رکھنے اور اغوا میں معاونت سمیت دیگر جرائم کا بھی مجرم قرار دیا گیاتھا۔



