سفارتکاری ہی خطے میں تنائو کم کرنے کا واحد حل ، اسحاق ڈار

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں تنا ئو کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔ملاقات میں پاکستان-برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے ہفتہ کو پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن(جے ایم سی) کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی جس کی وہ اپنے بحرینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ صدارت کریں گے ۔ وزیرخارجہ نے پاکستان بحرین تعاون کو مزید وسعت دینے میں جے ایم سی کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ تیاریاں مکمل کریں ۔ علاوہ ازیں آزاد جموں و کشمیرکے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مالی وسائل کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر