واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے رواں ہفتے تقریباً 10لاکھ امریکیوں کو 500ڈالر کے ریفنڈ چیک ڈاک کے ذریعے بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ناقدین نے کہا کہ یہ اقدام نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے ، ان انتخابات میں یہ فیصلہ ہونا ہے کہ آیا ریپبلکن پارٹی کانگریس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ پائے گی یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ادائیگیاں ان اضافی فیسوں کی واپسی ہیں جو افورڈیبل کیئر ایکٹ(اوباما کیئر)کے تحت ہیلتھ انشورنس خریدنے والے افراد سے وصول کی گئی تھیں۔



