لاہور(نیشنل ٹائمز)سوشل ایپ پر ملکی و غیر ملکی افراد کا جعلی سرمایہ کاری سکیموں کے ذریعے بینکنگ معلومات حاصل کرنے کا انکشاف ،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور میں بڑا فراڈ پکڑ لیا، غیر قانونی کال سنٹر سے 11 غیر ملکیوں اور 2 خواتین سمیت 110 افراد گرفتار کرلیے ،ملزموں سے 210 موبائل، 110 کمپیوٹرز، 50 مشتبہ سمیں برآمد کرلی گئیں ۔غیر قانونی کال سنٹر کا مالک موقع سے فرار ہوگیا ۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کرکے کال سینٹرز سے ڈیجیٹل شواہد بھی اکٹھے کرلئے ۔
غیر قانونی کال سنٹر: 11غیر ملکیوں سمیت 110 افراد گرفتار



